جنوبی افریقہ کے مایاناز بلے باز ہاشم آملہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

Published On 18 January,2023 09:20 pm

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے بلے باز ہاشم آملہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

39 سالہ بلے باز نے انگلش کاؤنٹی سرے کو مزید نمائندگی سے معذرت کر لی ہاشم آملہ کی موجودگی میں سرے کاؤنٹی نے 2022 میں چیمپئن شپ جیتی تھی۔

دنیا کرکٹ کے مایا ناز بلے باز نے جنوبی افریقہ کی طرف سے 124 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 44 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے۔

ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ میچز میں 46.64 کی اوسط سے 9ہزار 282 رنز بنائے، جس میں 28 سنچریاں بھی شامل تھی، 181 ون ڈے میچز میں 27 سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 113 رنز بنائے جبکہ 44 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار 277 رنز اسکور کیے۔

ہاشم آملہ کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور 311رنز ناٹ آؤٹ ہے جو اُنہوں نے2012 میں انگلینڈ کے خلاف اوول میں بنایا تھا،وہ ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے جنوبی افریقا کے پہلے بیٹر بھی ہیں۔