موگادیشو: (ویب ڈیسک) صومالیہ میں ملٹری بیس دہشتگردوں کے نشانے پر آ گئی جس میں بیس کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ میں صومالیہ کے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ القائدہ سے منسلک دہشتگرد تنظیم الشباب نے ملٹری بیس کو نشانہ بنایا ہے، کالعدم تنظیم نے دارالحکومت موگادیشو سے 60 کلومیٹر دور ہوادلے میں قائم ملٹری بیس کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: صومالیہ میں دہشتگرد حملوں میں رکن پارلیمنٹ سمیت 30 سے زائد افراد ہلاک
صومالین فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے ملٹری بیس پر فائرنگ کے نتیجے میں بیس کمانڈر سمیت 7 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے، دہشتگردوں نے فائرنگ سے قبل خودکش کار دھماکا بھی کیا، مزید برآں دہشتگرد تنظیم الشباب نے اپنے ایک بیان میں واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صومالیہ میں دہشتگردی، پاکستان کی بزدلانہ حملے کی مذمت