صومالیہ میں دہشتگردی، پاکستان کی بزدلانہ حملے کی مذمت

Published On 31 October,2022 05:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے صومالیہ کے شہر موغا دیشو میں دہشت گردی کے گھناؤنے اور بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 100 سے زائد معصوم افراد لقمہ اجل اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بیان میں دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک اور زخمیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے عوام غم اور سوگ کی اس انتہائی المناک گھڑی میں صومالی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان صومالیہ کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ صومالی قوم اس سانحے سے دلیری کے ساتھ نکلے گی۔