صومالیہ: دہشتگرد حملوں میں رکن پارلیمنٹ سمیت 30 سے زائد افراد ہلاک

Published On 24 March,2022 06:16 pm

موغا دیشو:(دنیا نیوز) صومالیہ میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو دہشت گرد حملوں میں رکن پارلیمنٹ سمیت 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق موغا دیشو پولیس چیف نے بتایا کہ پہلے واقعے میں خودکش بمبار نے رکن پارلیمنٹ آمنہ محمود عابدی کو نشانہ بنایا جس میں رکن پارلیمنٹ سمیت 5 افراد جان بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اس حملے کے کچھ دیر بعد باردو سے بھری گاڑی ہسپتال کے گیٹ سے ٹکرا گئی، دونوں حملوں میں مشترکہ طور پر 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم الشباب نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔