قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کے لئے ہارون رشید کا نام فائنل

Published On 22 January,2023 10:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کا نام فائنل کرلیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم کے نئےچیف سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید ہوں گے، ہارون رشید نیوزی لینڈ سیریز میں عبوری سلیکشن کمیٹی کے کنونیئر رہ چکے ہیں۔

ہارون رشید پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں جبکہ 2017 میں پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز بھی رہ چکے ہیں، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی کل پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نامزد چیف سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹرہارون رشید نے 23 ٹیسٹ میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
 

Advertisement