پوچیفسٹروم : ( ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ویمنز انڈر 19 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 6 رائونڈ میں قومی ٹیم نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پیر کو نارتھ ویسٹ یونیورسٹی گراؤنڈ پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے سپر سکس مرحلے میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان جونیئر ٹیم نے باآسانی ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان سیدہ عروب شاہ نے 25 بالوں پر 35، ایمان فاطمہ نے 25 اور شوال ذوالفقار نے 18 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ وردا یوسف 24 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔
انوشہ ناصر کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ فتح کے بعد قومی ٹیم گروپ ٹو کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر آگئی ہے۔
Pakistan win their first match of the Super Six stage #PakistanFutureStars | #BackOurGirls | #U19T20WorldCup https://t.co/yHnG1PgJIt pic.twitter.com/R8PQ91WacP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 23, 2023