بابر اعظم پاکستان کے عظیم بیٹرز میں سے ایک ہیں : مصباح الحق

Published On 30 January,2023 01:39 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم پاکستان کے عظیم بیٹرز میں سے ایک ہیں، بابر ہر سال ہر فارمیٹ میں ٹاپ 5 رینکنگ میں آتے ہیں اس کی یہی وجہ ہے کہ وہ ایک کوالٹی کرکٹر اور بیٹر ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس بیٹر ہیں، ان کی اب تک شاندار پرفارمنس ہے ، انہیں جس طرح ٹارگٹ کیا گیا ہے وہ درست نہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے درمیان موازنہ کرنا درست نہیں، کوہلی بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکے ہیں جبکہ بابر کا ابھی آغاز ہے۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی وائٹ بال کرکٹ میں کارکردگی اچھی جا رہی ہے جبکہ ٹیسٹ پرفارمنس نیچے آئی ہے جس کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ 

Advertisement