میلبورن : ( ویب ڈیسک ) بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کے ناک آؤٹ میچ میں برسبین ہیٹ نے میلبورن رینیگیڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر چیلنجر کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
میلبورن کے ڈوکلینڈز سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رینیگیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔
شان مارش نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، زیویئر بارٹلیٹ نے تین اور مائیکل نیسر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا گیا، کپتان عثمان خواجہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 59 رنز بنائے۔
برسبین ہیٹ کے کھلاڑی زیویئر بار ٹلیٹ بہترین باؤلنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
The X Factor @KFCAustralia | #BBL12 | #BBLFinals pic.twitter.com/SbuBfhd6gr
— KFC Big Bash League (@BBL) January 29, 2023