انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل، بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیدی

Published On 29 January,2023 07:48 pm

پوچیفسٹروم: (دنیا نیوز) انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میچ میں بھارت کی ویمن ٹیم نے انگلینڈ ویمن ٹیم کو 7 وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

سینویس پارک پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کی انڈر 19 ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ ٹیم کی بیٹنگ لائن کمزور ثابت ہوئی اور محض 68 کے مجموعی سکور پر اٹھارہویں اوور میں ساری ٹیم آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کی جانب سے ریانا میکڈونلڈ 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

جواب میں بھارتی ویمن انڈر 19 ٹیم نے 69 کا مطلوبہ ہدف 14 اوورز میں حاصل کر لیا، بھارتی ٹیم کی جانب سے سومیا تیواری اور گونگادی ترشا نے 24، 24 جبکہ کپتان شیفالی ورما نے 15 رنز بنائے۔