پی ایس ایل 8، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

Published On 03 February,2023 10:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا، آن لائن دستیاب ہوں گی ۔

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں ملتان اور کراچی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی جبکہ کے دوسرے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔

پی سی بی ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے ، ویب سائٹ پر ٹکٹس دستیاب ہیں۔ پی ایس ایل کا آغاز 13 فروری سے ہو رہا ہے، ہر میچ کے لئے ٹکٹوں کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔

لاہور میں جنرل سٹینڈ کی ٹکٹس ساڑھے چھ سے بارہ سو روپے تک کی رکھی گئی ہے، کراچی اورملتان میں جنرل سٹینڈز کا ٹکٹس 650 سے 1000 تک ہوگا۔

لاہور کے ہاسپٹیلٹی بکس کی ٹکٹ 10 سے 18ہزار مقرر کی گئی ہے ،کراچی میں ہاسپٹیلٹی باکس کی ٹکٹس کی قیمت 10 سے 15 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

ملتان کے ہاسپٹیلٹی باکس کی قمیت 12 سے 18 ہزار روپے ہے، راولپنڈی میں پریمیئم ٹکٹس ایک ہزار سے 2500 روپے جبکہ پلاٹینم بکس کی قیمت 12 ہزار سے 18 ہزار تک ہوگی۔

اس بار چاروں شہروں میچز کے لیے سیزن ٹکٹس بھی متعارف کروائے گئے ہیں، پی سی بی نے اس بار میچ کے دوران فینز کی آسانی کے لیے ٹکٹ بوتھ بنانے کا بھی اعلان کیاہے۔  

Advertisement