پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے ممکنہ کمنٹیٹرز کے نام سامنے آ گئے

Published On 03 February,2023 11:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے ممکنہ کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے ہیں۔

کمنٹری پینل میں ابتدائی طور پر 11 کمنٹیٹرز اور پرزینٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بڑی تعداد کے کمنٹری پینل کا فیصلہ بیک وقت 2، 2 وینیوز پر میچز ہونے کی وجہ سے. کیا گیا۔

کمنٹری پینل میں مارک بوچر، نک نائٹ، ڈینی موریسن، وقار یونس، بازید خان کو شامل کئے جانے کا امکان ہے، طارق سعید، سکندر بخت، کیس نائیڈو، عروج ممتاز بھی پینل میں شامل ہو سکتے ہیں۔

پرزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کو شامل کئے جانے کا امکان ہے، ابتدائی کمنٹری پینل میں سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا نام شامل نہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کمنٹری پینل کے ناموں کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک، دو روز میں کرے گا، پاکستان سپر لیگ کا باقاعدہ طور پر آغاز 13 فروری سے ہو گا۔
 

 

Advertisement