لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز نے مجھے بحیثیت کپتان مکمل آزادی دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے ابتدائی ایڈیشن میں مجھے میچز نہیں ملے جس کا بڑا نقصان ہوا ہے، یہ پارٹ آف گیم ہے اس لئے میں کسی کو ذمے دار قرار نہیں دوں گا۔
محمد رضوان نے مزید کہا کہ ملتان سلطانز نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
Imad, Rizwan and Shadab feature in 44th edition of PCB Podcast
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) February 7, 2023
Details here https://t.co/kWr7Nh5spC#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے تحت ملک کے چار شہروں لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں کُل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
میگا ایونٹ 13 فروری سے 19 مارچ تک 4 وینیوز پرکھیلا جائے گا، 13 سے 26 فروری تک ملتان اور کراچی میں مقابلے ہوں گے، جبکہ 26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، راولپنڈی میں میچز کھیلے جائیں گے۔