پی ایس ایل8: پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

Published On 07 February,2023 07:16 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف شامل ہیں۔

احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل خان آفریدی، مارٹن سیگرز، روچیرا پالیا گروگے، ایلکس وارف اور شوزب رضا آفیشلز ٹیم کا حصہ جبکہ انہیں محمد آصف، ناصر حسین اور طارق رشید سپورٹ کریں گے جو فورتھ امپائر کے کردار میں شامل ہوں گے۔

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے سابق رکن روشن مہاناما لگاتار آٹھویں سال پاکستان آئیں گے اور پانچ رکنی میچ ریفریز کی ٹیم کی قیادت کریں گے جن میں علی نقوی، افتخار احمد، جاوید ملک اور محمد انیس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 : میچ کمنٹیٹرزاور پریزینٹرز کے نام سامنے آگئے

ملتان میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ میں آصف یعقوب اور مارٹن سیگرز امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ فیصل آفریدی تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔
 

Advertisement