کینسر سے آگاہی کا عالمی دن، متاثرہ بچوں کو پی ایس ایل میچ میں مدعو کیاگیا

کینسر سے آگاہی کا عالمی دن، متاثرہ بچوں کو پی ایس ایل میچ میں مدعو کیاگیا

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل بچوں کیساتھ تصاویر بنوائیں، پی ایس ایل کے کھلاڑیوں نے اپنے پیغامات بھی دیئے۔

کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ کینسر ایک موذی مرض ہے، بروقت تشخیص ہو تو علاج ممکن ہے۔

ڈیوڈ ویزے نے کہا کہ کینسر کے مرض سے دنیا بھر لوگ متاثر ہوتے ہیں، کینسر سے لڑنے کیلیے صبر اور فیملی کا ساتھ چاہیے ہوتا ہے۔

محمد حسنین نے کہا کہ کینسر میں مبتلا بچوں کو نارمل زندگی جینے کا موقع نہیں ملتا، بچے کو کینسر سے لڑنے کے جذبے کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، فخرزمان نے کہا کہ کینسر میں مبتلا بچوں کیلیے پیغام ہے، لڑتے رہیں اور اپنا حوصلہ بلند رکھیں۔