کراچی: (دنیا نیوز) اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگ کے 174 رنز کے ہدف کو 18.2 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل 8 کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز بنائےتھے ۔
.@KarachiKingsARY went all out with the bat and ball but @IsbUnited had all the answers! #HBLPSL8 l #SabSitarayHumaray l #KKvIU pic.twitter.com/dqUEIoGLbj
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 16, 2023
اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے کولن منرو نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 28 گیندوں پر 58 سکور بنائے جبکہ اعظم خان نے 28 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: مفت میچز دکھانے کی خواہش، نجم سیٹھی نےطلبہ کیلئے ٹکٹ کی قیمت آدھی کردی
رسی وان ڈیر ڈوسن25 گیندوں پر 31 ، فہیم اشرف 7 گیندوں پر12، پال سٹرلنگ 7 گیندوں پر4 ، حسن نواز 7 گیندوں پر 7 رنزبنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ آصف علی 4 اور ٹام کرن 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد موسیٰ اور محمد عامر نے 2،2 جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا مگر یہ ساتھ زیادہ دیر تک نہ چل سکا اور پہلے اوور کی آخری گیند پر جیمز ونس رومان رئیس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
شرجیل خان 10 ویں اوور کی دوسری گیند پر 26 گیندوں پر 34 سکور بنا کر ٹام کرن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، حیدر علی 45 گیندوں پر 59 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پرھیں: سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا بھی پی ایس ایل کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
عماد وسیم پہلی گیند پر ہی محمد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ شعیب ملک اور میتھیوویڈ 18، 18 سکور بنا کر پویلین لوٹے،عرفان خان 11 گیندوں پر19 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی یہ دوسری شکست ہے اس سے قبل میزبان ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں بھی ناکامی ہوئی تھی، پشاور زلمی نے 2 رنز سے فتح پائی تھی۔
سکواڈ
اسلام آباد یونائیٹڈ: حسن نواز، پال سٹرلنگ، کولن منرو، رسی وان ڈیر ڈوسن، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان ، آصف علی، فہیم اشرف، ٹام کرن، محمد وسیم جونیئر، رومان رئیس
کراچی کنگز: جیمز ونس، شرجیل خان، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ ، عماد وسیم (کپتان)، عرفان نیازی، جیمز فلر، اینڈریو ٹائی، موسیٰ خان، محمد عامر