کنگز کیخلاف کامیابی، گلیڈی ایٹرز کے مالک کا کھلاڑیوں کیلئے انعامات کا اعلان

Published On 19 February,2023 03:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کو شکست دینے اور ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی جانب سے شاندار سنچری بنانے پر مارٹن گپٹل کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کو مسلسل تیسری شکست، گلیڈی ایٹرز نے جیت کا کھاتہ کھول لیا

افتخار احمد، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد کو عمدہ باؤلنگ کرنے پر 50، 50 ہزار روپے دیے جائیں گے، اوڈین سمتھ، محمد نواز کو بھی عمدہ باؤلنگ پر 50، 50 ہزار دیے جائیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے ٹیم کی کامیابی میں جو بھی کھلاڑی کردار ادا کرے گا اسے کیش انعام دیا جائے گا۔

Advertisement