لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے حوالے سے صوبائی وزراء ڈٹ گئے، کابینہ نے لاہور، راولپنڈی میں شیڈول میچز کے سارے اخراجات نہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 50 فیصد اخراجات خود اٹھائے، پنجاب حکومت 25 کروڑ اور بقیہ 25 کروڑ پی سی بی ادا کرے۔
کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پی سی بی اربوں روپے منافع کماتی ہے، انتظامی اخراجات برداشت کرنے چاہئیں، پنجاب کابینہ کے چند افراد پی سی بی حکام سے ملاقات کر کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔