راولپنڈی: (دنیا نیوز) شاندار بیٹنگ، لاجواب باؤلنگ، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی کے 207 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 172 رنز بنا سکی، لاہور قلندرز کے اوپنر شاویز عرفان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، فخر زمان 11 ، عبداللہ شفیق 7 جبکہ سیم بلنگز بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2023
حسین طلعت 63 اور شاہین آفریدی 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، سکندر رضا 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وہاب ریاض، ارشد اقبال نے 3،3 جبکہ عظمت اللہ عمر زئی نے 2 اور عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ازیں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا، پشاور زلمی کی ٹیم 19.3 اوورز میں 207 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2023
صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، محمد حارث 9 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، بابر اعظم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹام کوہلر نے 16 گیندوں پر 36 رنز بنائے جبکہ روومین پاؤل 9 اور حسیب اللہ خا ن 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عامر جمال 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عظمت اللہ اور وہاب ریاض کھاتہ بھی نہ کھول سکے، شاہین شاہ آفریدی نے 4 شکار کیے، حارث رؤف اور راشد خان نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی پلئینگ الیون
لاہور قلندرز کے خلاف پشاور زلمی کی ٹیم محمد حارث، بابر اعظم ، صائم ایوب، ٹاپ کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ کان، وومین پاول، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمر زئی، ارشد اقبال اور مجیب الرحمان پر مشتمل ہے۔
لاہور قلندرز الیون
پشاور زلمی کے خلاف مقابلے کے لئے لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون فخر زمان، عبداللہ شفیق، سیم بلنگز، سکندر رضا، حسین طلعت، ڈیوڈ ویزے، شاہویز عرفان، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان پر مشتمل ہے۔