دی ہنڈرڈ لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل: شاہین پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی

Published On 24 March,2023 09:11 am

لندن: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی، پاکستان کے متعدد کھلاڑی لیگ کا حصہ بن گئے۔

رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولرشاہین آفریدی پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے، ویلش فائر نے شاہین کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں پِک کیا۔

اس کے علاوہ حارث رؤف بھی 60 ہزار پاؤنڈ میں ویلش فائر کا حصہ بن گئے جبکہ اوول انونسیبلز نے فاسٹ بولر احسان اللہ کو 40 ہزار پاؤنڈ میں پِک کیا۔

شاداب خان کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں برمنگھم فینکس نے ری ٹین کیا، ڈرافٹنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا، دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔ 

Advertisement