کراچی : سٹیٹ لائف کی عمارت کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

Published On 24 March,2023 05:41 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد میں سٹیٹ لائف کی عمارت کے گودام میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں فرنیچر جل کر خاکستر ہو گیا۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق گودام میں لگنے والی آگ بہت تیزی سے پھیلی اور اس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے بھرپور کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔

فائر بریگیڈ ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ لگنے سے گودام میں موجود پرانا فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ 

Advertisement