الیکشن کمیشن نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا

Published On 22 March,2023 05:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، دوبارہ گنتی مومن آباد کی یوسی 3، منگھو پیر یوسی 12 میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کمشنر کراچی نے رمضان المبارک کیلئے اشیائے خورو نوش کی قیمتیں مقرر کر دیں

اس کے علاوہ ضلع شرقی کے علاقہ گلشن کی یوسی 1 ، اورنگی کی یوسی 3، 7 اور 8 میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن میں چھ یونین کونسلز کے نتائج چیلنج کیے تھے۔

Advertisement