کمشنر کراچی نے رمضان المبارک کیلئے اشیائے خورو نوش کی قیمتیں مقرر کر دیں

Published On 20 March,2023 10:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ماہ رمضان المبارک میں اشیائے خورو نوش کی قیمتیں مقرر کر دیں۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ رمضان المبارک میں قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں ماہ رمضان المبارک میں اشیائے خورو نوش کی قیمتیں مقرر کرنے اور کنٹرول کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر

اجلاس میں انتظامیہ نے ماہ رمضان کے لئے گروسری اشیا کی قیمتیں مقرر کر دیں، تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد فہرست جاری کر دی گئی، اس سلسلہ میں کمشنر محمد اقبال میمن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

سرکاری لسٹ دکاندار نمایاں آویزاں کریں گے، سرکاری لسٹ آویزان نہ کرنے یا اس کے علاوہ کوئی بھی لسٹ جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی نے اتوار بازاروں کا رخ کرنیوالے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے

کمشنر کراچی کے زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز، پولیس بیورو آف سپلائی کے افسران، تاجر تنظیموں، مالکان کے ساتھ متعدد اجلاس منعقد ہوئے، ہر ضلع میں بچت بازار لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

کمشنر محمد اقبال میمن نے کہا کہ آئل گھی آٹا اور چینی مالکان کے تعاون سے سٹالز لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنرز سرکاری قیمتیں سختی سے نافذ کریں۔