کراچی: (دنیا نیوز) روپے کی قدر بحال نہ ہوسکی، امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا منفی رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید مستحکم ہوئی ہے، انٹر بینک میں 2 روپے 32 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 284 روپے 03 پیسے کا ہوگیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/8QF1Pw7wDl pic.twitter.com/vkRNTYC1jC
— SBP (@StateBank_Pak) March 20, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 281 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 286 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، 411 پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 40 ہزار 918 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔