کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب حقائق قبول کیجئے، آپ سب کچھ کر کے بھی اکثریت حاصل نہیں کر سکے۔
بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر رد عمل میں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ضمنی انتخاب سے مت ڈریے، اتنی جلدی تھی تو اڑھائی سال تک بلدیاتی انتخاب کیوں روکا تھا؟۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کا میئر انشاء اللہ جماعت اسلامی کا ہو گا۔