رمضان المبارک کا آغاز، کراچی میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے، آئی جی سندھ

Published On 22 March,2023 11:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت جاری کی ہے کہ مرکزی مساجد، مدارس، امام بارگاہوں، کھلے مقامات، مزارات و دیگر مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، درگاہوں پر تھانہ جات کی سطح پر حفاظتی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے، رینڈم اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ، ریکی، نگرانی اور باالخصوص کڑی نگاہ رکھنے کے عمل کو مؤثر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی سندھ کا پولیس اہلکاروں کی تعداد میں کمی کا نوٹس

غلام نبی میمن نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز باہم روابط کے تحت معلومات کی بروقت شیئرنگ اور فالو کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائیں، مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، درگاہوں پر سکیورٹی فہرستوں کے مطابق یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں منتظمین کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس نیٹ ورک کے استعمال کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے، سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپروائی یا غفلت ناقابل برداشت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا

غلام نبی میمن نے فول پروف سکیورٹی اقدامات کو ماہ صیام کے تینوں عشروں، عیدالفطر تک انتہائی ٹھوس اور مؤثر بنایا جائے۔

Advertisement