راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے کنسلٹنٹ مکی آرتھر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، پاکستان آمد پر مکی آرتھر نے راولپنڈی میں موجود قومی ٹیم سے ملاقات کی۔
مکی آرتھر نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اگلے میچز کے لیے راولپنڈی میں کپتان بابر اعظم، عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
Mickey Arthur catches up with the Pakistan players at the team hotel in Islamabad #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/kztBiBdhUN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 18, 2023
2016 سے 2019 تک پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ رہنے والے مکی آرتھر نے راولپنڈی میں لگنے والے کیمپ میں نوجوان بیٹر صائم ایوب کے ساتھ بھی گفتگو کی اور ان کے کھیل کی تعریف کی۔