قومی کرکٹر اور وزیر کھیل وہاب ریاض کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Published On 18 April,2023 03:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر اور پنجاب کے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، ساتھ ہی کرکٹر نے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا اور کہا کہ ان کے بیٹے کا نام ان کے پیارے مرحوم والد کی یاد میں  سکندر  رکھا گیا ہے۔

وہاب نے اپنے والد کی تصویر شیئر کی اور لکھا  الحمد اللہ ، اللہ نے مجھے بیٹے سے نوازا ہے، ایک بار پھر سکندر میری زندگی میں واپس آگیا ہے، سکندر ہمیشہ سے میری زندگی کا حصہ تھا اور رہے گا، ابو میں آپ کو سب سے زیادہ یاد کررہا ہوں ۔

وہاب ریاض کے ہاں یہ تیسری اولاد کی پیدائش ہوئی ہے، ان کی پہلے دو بیٹیاں ایشال اور حورین ہیں جن کی تصاویر وہ اکثر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض کو رواں سال کے شروع میں پنجاب کی نگران حکومت میں وزیر کھیل نامزد کیا گیا تھا۔