لاہور: (ویب ڈیسک)موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ میں مفاہمت کی یادداشت پردستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اورامریکی ادارے کے فواد سرور نے معاہدے پر دستخط کیے۔
نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی اورموسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا نام بھی شمار ہے، ہم سب کو مل کران تبدیلوں پر قابو پانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے ہم نے بھی یہ معاہدہ کیا ہے، ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی دنیا کا بڑا مسئلہ ہے۔ہمارا ملک اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔
ان کاکہناتھاامریکی کمپنی کا اس تحریک میں ہمارے ساتھ جڑنا بڑا اہم اقدام ہے، ہم مل کر ماحول کو محفوظ رکھنے کی مل کر کوشش کریں گے۔