راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچز اور پریکٹس کا شیڈول جاری

Published On 17 April,2023 07:25 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچز اور پریکٹس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں منگل کو اسلام آباد پہنچیں گی، 19 اپریل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گی، 20 اپریل کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ ہوگا۔

21 سے 23 اپریل تک کھلاڑیوں کو عید کی چھٹیاں دی جائیں گی، 24 اپریل کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ہوگا، 25 اپریل کو دونوں ٹیمیں آرام کریں گی، 26 اپریل کو دونوں ٹیموں کا پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرا پریکٹس سیشن شیڈول ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم بھارتی کپتان روہت شرما سے ایک اور اعزاز چھیننے کے قریب

شیڈول کے مطابق 26 اپریل کو دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شامل ہوں گے، 27 اپریل کو ایک روزہ میچ، 28 اپریل آرام کا دن ہو گا۔

29 اپریل دوسرا ایک روزہ میچ کھیلنے کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 30 اپریل کو کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔