شعیب ملک نے بابراعظم کو قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنےکا مشورہ دیدیا

Published On 19 April,2023 01:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بابر اعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیے، بطور کپتان بابر اعظم بہتری کے عمل سے گزر رہے ہیں ۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے کلچر میں فوری نتائج کی توقع رہتی ہے، بابر اعظم کو گائیڈ کرنے والوں کو مشورہ ہے بابر سےکپتانی چھڑوا دیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر کی کپتانی اور بیٹنگ اہلیت دو علیحدہ باتیں ہیں، بابر اعظم کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کریں۔