لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹرز بابراعظم اور محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور 50 پلس پارٹنر شپ قائم کر کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی مجموعی طور پر یہ 19ویں ففٹی پلس شراکت داری ہے جو کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 15, 2023
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دوسری سب سے زیادہ 50 پلس پارٹنر شپ کا اعزاز بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کے پاس ہے جنہوں نے 15 بار 50 رنز سے زائد کی شراکت داری قائم کی۔