لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری کے بعد بھرپور طریقے سے جشن منانے کی وجہ بتا دی۔
میچ کے اختتام پر انٹرویو میں بابر اعظم سے سوال پوچھا گیا کہ کیا جشن منانے کا مقصد ان ناقدین کو جواب دینا تھا جو ٹی ٹوئنٹی میں آپ کے سٹرائیک ریٹ پر سوالات اٹھاتے ہیں؟، سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بالکل، یہ کہہ سکتے ہیں ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابراعظم نے 58 گیندوں پر 101 رنز بنائے تھے جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کپتان بن گئے ہیں۔