مارک چیپمین پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل

Published On 26 April,2023 03:41 am

آکلینڈ : ( ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے جارح مزاج بیٹر مارک چیپمین کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل کر لیا۔

مارک چیپمین نے پاکستان کیخلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 290 رنز سکور کئے جو دونوں ٹیموں میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے زیادہ سکور ہے۔

کیویز ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ مارک چیپمین کی ٹی 20 سیریز میں کارکردگی شاندار رہی ، وہ بہترین ٹی 20 باؤلنگ اٹیک کے خلاف جیسے کھیلے غیرمعمولی ہے، آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں میچ وننگ سنچری بہت خاص ہے۔

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ کیوی سکواڈ میں ٹام لیتھم(کپتان)، ٹام بلنڈل، چاڈ بوائس، مارک چیپمین، میٹ ہینری ، بین لیسٹر، کول میک کونچی، ایڈم میلن، ڈیرل مچل، جیمی نیشام، ہینری نیکولس، راچن رویندرا، ہینری شیپلی، اش سودھی، بلیئر ٹیکنر اور ویل ینگ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہو گا۔