وائٹالٹی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 مئی سے ہوگا

Published On 10 May,2023 03:32 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام وائٹالٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 مئی سے ہوگا۔

وائٹالٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ محدود اوورز کا فارمیٹ ہے جس میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی اور ہیمپشائر کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

ایونٹ کے ابتدائی روز دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ ڈربی شائر اور لنکا شائر کی ٹیموں کے درمیان برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ وارکشائر اور یارکشائر کے درمیان اسی مقام پر کھیلا جائے گا ۔

ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز 7 جولائی اور فائنل میچ 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ وائٹالٹی ٹی 20 ایونٹ انگلینڈ اینڈ ویلز میں ٹاپ لیول کا ٹی 20 ٹورنامنٹ ہے۔