نائب صدر ایشین کرکٹ کونسل کی بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ سے ملاقات متوقع

Published On 17 May,2023 03:27 pm

دبئی: (دنیا نیوز) ایشین کرکٹ کونسل کے نائب صدر کی بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ سے ملاقات متوقع ہے، دونوں عہدیداروں کے درمیان ملاقات آئندہ 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں، نائب صدر اے سی سی ملاقات میں پی سی بی کا ترمیم شدہ ہائبرڈ ماڈل پیش کریں گے، اے سی سی کے نائب صدر جے شاہ کو گزشتہ ہفتے دبئی میں نجم سیٹھی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ایشیا کپ کے ہائبرڈ فاورمولے کیلئے دبئی کو ترجیحی وینیو قرار دے دیا ہے، پی سی بی کا مؤقف ہے کہ کولمبو یا کسی اور وینیو سے دبئی کی طرح گیٹ منی حاصل نہیں ہو سکتی۔