کولمبو : ( ویب ڈیسک ) سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ان دونوں سری لنکا کے دورہ پر ہے جہاں وہ آئی لینڈرز کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
افغانستان کے خلاف پہلے دو ون ڈے کیلئے سری لنکن سکواڈ میں کپتان داسن شناکا، کوشل مینڈس، پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، سدیرا سماراوکرما، اینجلو میتھیوز، ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، ونیندو ہسارنگا، مہیش تھکشانا، دشان ہیمانتھا، چمیکا کرونارتنے، دشمانتھا چمیرا، متھیشا پتھی رانا، لہیرو کمارا، کاسن رجیتھا شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 جون کو کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تمام میچز مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل سٹیڈیم، ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے ۔