کراچی : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے زیر اہتمام جاری پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں چیلنجرز نے بلاسٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔
بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 190 رنز بنائے، ارم جاوید نے 69 گیندوں پر 49 اور منیبہ علی 75 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم میں نمایاں رہیں، چیلنجرز کی جانب سے معصومہ نے 34رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بلاسٹرز کا 191 رنز کا ہدف چیلنجرز نے 42 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیا۔
Fifties from Javeria Rauf and captain Omaima Sohail along with a four-fer by Syeda Masooma Zahra led Challengers to a five-wicket win over Blasters
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 31, 2023
Match report https://t.co/xzXnnTbPTx
Scorecard https://t.co/TXhJWp0LwO#BackOurGirls pic.twitter.com/ESm3Iw8lQL
چیلنجرز کی جانب سے جویریہ رؤف نے 82 اور عمیمہ سہیل نے 75 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹورنامنٹ کا آخری لیگ میچ جمعہ ( کل) کو ڈائنامائٹس اور چیلنجرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل معرکہ 4 جون ہوگا۔