پی سی بی لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز ہوگیا

Published On 31 May,2023 05:53 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چار روزہ لیول ٹو امپائرنگ کورس میں 65 امیدوار شرکت کر رہےہیں ، کورس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے امپائرز پول کومزید مستحکم کرنےمیں مدد ملے گی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق کامیاب ہونے والوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کےڈویلپمنٹ پینل آف امپائرزمیں شامل کرلیا جائے گا جو آنے والے سیزن میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کےمیچوں میں امپائرنگ کرسکیں گے۔

لیول ٹوکورس میں شریک امپائرزکی عمرکی حد 45 سال مقرر کی گئی ہے، 17-2016 کےبعدپہلاموقع ہوگا کہ امپائرز اس پینل میں شامل کیے جائیں گے ۔