لاہور: (دنیا نیوز) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی ایشین کرکٹ کونسل میں تنہا رہ گیا ہے، اے سی سی ممبرز نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے مؤقف کی حمایت کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) چاہتا ہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ایک ہی وینیو سری لنکا میں ہو، بی سی سی آئی کا مؤقف ہے کہ دو وینیو پر لاجسٹک سمیت اخراجات زیادہ آئیں گے، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش نے بھی بی سی سی آئی کی حمایت کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کے وینیو اور شیڈول کا حتمی اعلان اے سی سی اجلاس میں ہوگا، اجلاس میں صرف رسمی کارروائی ہونا باقی ہے، پی سی بی کو اندازہ ہے کہ اجلاس میں کوئی بھی بورڈ ان کی حمایت نہیں کرے گا، نجم سیٹھی ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے پر ٹورنامنٹ سے بائیکاٹ کا عندیہ دے چکے ہیں۔