لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں چیلنجرز نے ڈائنامائٹس کو 7 رنز سے شکست دے دی۔
آخری لیگ میچ میں ڈائنامائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ چیلنجرز نے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، جویریہ خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھ چوکوں کی مدد سے 126 گیندوں پر 83 رنز سکور کیے۔
ڈائنامائٹس کی طرف سے نشرہ سندھو نے 25 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ڈائنامائٹس کی ٹیم 41 ویں اوور میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عالیہ ریاض نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 76 گیندوں پر 4 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے، کپتان سدرہ امین نے سات چوکوں کی مدد سے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔
چیلنجرز کی طرف سے صائمہ ملک اور نورین یعقوب نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Challengers clinch thrilling seven-run win over Dynamites to confirm place in the final of one-day phase of Pakistan Cup Women’s Cricket Tournament
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 2, 2023
Match report https://t.co/deZ96jB0On
Scorecard https://t.co/VoonsUe5OF#BackOurGirls pic.twitter.com/lPC0TPXHZs
ٹورنامنٹ کا فائنل 4 جون ( کل ) کو ڈائنامائٹس اور چیلنجرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔