ورلڈ کپ 2023، پی سی بی کا احمد آباد میں میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار

Published On 08 June,2023 07:30 pm

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد آباد میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے چیئرمین آئی سی سی گریک بارکلے کو واضح کردیا ہے کہ بھارت میں منعقد کیے جانے والے ورلڈکپ 2023 کے ایونٹ کیلئے پاکستان ٹیم احمد آباد میں سوائے فائنل میچ کے کوئی میچ نہیں کھیلےگی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کے میچ احمد آباد میں شیڈول کیے جائیں تاہم اگر ہمیں کوئی فائنل میچ وہاں کھیلنا پڑے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں، پاکستان نے اس سے قبل ورلڈکپ کے شیڈول میچز کولکتہ، چنئی اور بنگلورو میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

نجم سیٹھی نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ اگر حکومت پاکستان قومی ٹیم کو اکتوبر اور نومبر میں شیڈول عالمی ایونٹ کے لیے بھارت جانے کی اجازت دیتی ہے تو پھر پاکستان کے میچز کو چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں شیڈول کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ورلڈ کپ کوالیفائر کے شیڈول کا اعلان کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد میں شیڈول کرنا چاہتا ہے۔ 

Advertisement