فاسٹ بولر سہیل خان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Published On 03 September,2023 07:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

سہیل خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ  اپنے قریبی افراد سے مشاورت کے بعد میں نے انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی فیملی، کوچز مینٹورز ،ساتھیوں ،فینز اور وہ سب جنہوں نے سپورٹ کیا ان کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈومیسٹک وائٹ بال اور فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر سہیل خان نے پاکستان کی جانب سے 9 ٹیسٹ، 13 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے۔