لاہور: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
تازہ ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم 882 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستان کے امام الحق چوتھی اور فخر زمان ساتویں پوزیشن پر ہیں، ایشیا کپ کے آغاز سے قبل امام تیسری اور فخر پانچویں پوزیشن پر تھے۔
بیٹرز کی فہرست میں جنوبی افریقا کے ریسی ون ڈر ڈسن دوسری اور بھارت کے شبمن گل تیسری پوزیشن پر ہیں۔
بھارت اور نیپال کے خلاف شاندار باؤلنگ کے بعد شاہین آفریدی کی ترقی ہوئی، وہ ایشیا کپ کے آغاز سے قبل نویں پوزیشن پر تھے جبکہ تازہ رینکنگ میں وہ پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر نے دو میچز میں 29 ریٹنگ پوائنٹس لے کر 4 درجے ترقی حاصل کی ہے۔