لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر

Published On 16 August,2023 11:47 am

کولمبو: (دنیا نیوز) لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

گزشتہ روز کولمبو سٹرائیکرز کو گال ٹائٹنز نے لو سکورنگ مقابلے میں 8 وکٹ سے ہرا دیا، ناکام سائیڈ 74 پر ڈھیر ہو گئی۔

محمد نواز 11، بابراعظم 6 اور افتخار احمد 5 رنز بنا سکے، تبریز شمسی کو 20 رنز کے عوض 4 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

ٹائٹنز نے ہدف 8.3 اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کر لیا، لسیتھ کروسپولے 42 پر ناٹ آؤٹ رہے، افتخار نے ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ بابراعظم نے ایونٹ کی 8 اننگز میں 32.62 کی اوسط سے 261 رنز بنائے، ان کی بہترین کاوش 104 رنز اور سٹرائیک ریٹ 123.48 رہا، ایک سنچری اور ففٹی بابر کے نام پر درج ہوئی۔