آئی سی سی کی نئی رینکنگ: ون ڈے میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

Published On 19 July,2023 03:34 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے ون ڈیوسن دوسرے اور پاکستان کے فخر زمان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ کی بیٹنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا دوسرا جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔

ٹیسٹ کی باؤلنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی دوسری اور جنوبی افریقہ کے کگیسو رباڈا کی تیسری پوزیشن ہے جبکہ قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کی پہلی اور پاکستان کے محمد رضوان کی دوسری جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تیسری پوزیشن ہے۔