لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر کپتان بابر اعظم کے منیجر نے اپنے پیغام میں کہا کہ نومبر میں بابر اعظم کی شادی سے متعلق گردش کرتی خبر غلط ہے، یہ بات بابر اعظم اور ان کی فیملی کیلئے بھی ایک خبر ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کپتان بابر اعظم کے منیجر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر مصدقہ خبروں کو شیئر نہ کریں۔
— Saya Corporation (@SayaCorps) August 15, 2023
بابراعظم نے بھی منیجر کے پیغام کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ کردیا، دوسری جانب بابراعظم کے چھوٹے بھائی سفیر اعظم نے بھی قومی کپتان کی شادی کی خبروں کی تردید کردی۔
— Safeer Azam (@safeerazam10) August 15, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ بابر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی نے تصدیق کی ہے کہ قومی کپتان کے گھر والے ان کی شادی رواں برس نومبر میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔