اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ: پاکستان نے کینیڈا کو 78 رنز سے شکست دیدی

Published On 25 September,2023 07:32 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ 2023 میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ 2023 کے میچ میں پاکستان نےکینیڈا کو 78 رنز سے ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 312 رنزبنائے، پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق 70 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ رضوان اسلم نے47، حسن رضا نے 42 اور جنید خلیل نے 31 رنز بنائے.

313 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینیڈین ٹیم مقررہ اوورز میں7 وکٹ پر 234 رنز بناسکی، کینیڈا کے ٹائرون 61 رنز بنا سکے، ایاز علی نے47 اور طلال اقبال نے 39 رنز بنائے۔