نئی دہلی: (ویب ڈیسک)بھارتی لڑکی پاکستان کے جارح مزاج بلے باز افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہوگئی۔
بھارت میں یوں تو پاکستانی کرکٹرز کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے لیکن ایک انٹرویو میں جب بھارتی لڑکی سے ان کے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو اُس نے بلا جھجک افتخار احمد کا نام لیتے ہوئے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک یوٹیوبر نے لڑکی سے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ آپ کو کون سا پاکستانی لڑکا پسند ہے جس سے آپ شادی کرنا چاہتی ہیں؟جس پر لڑکی کا کہنا تھا، آپ نے نام تو سنا ہی ہوگا لوگ اُس کو ’’چاچا چاچا‘‘ کہتے ہیں، وہ دنیا کیلئے “چاچا” ہوگا مگر میرے لیے افتخار جانو ہے۔
— Shaharyar Ejaz (@SharyOfficial) September 29, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بھارتی لڑکی کا نام ہیر ہے جو دبئی میں رہتی ہے، بھارتی لڑکی ہیر کا آبائی تعلق ریاست پنجاب سے ہے۔
دوران انٹرویو ہیر نے بھارتی ٹیم کی شرٹ پہن رکھی تھی اور افتخار احمد کی تصویر والا پوسٹر ہاتھوں میں تھام رکھا تھا۔