احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار بس نے کار کو روند ڈالا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ احمد پور شرقیہ میں چنی گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے کار کو بری طرح روند ڈالا، حادثے میں کار سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں اور چنی گوٹھ ہسپتال منتقل کردیا گیا،مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق چنی گوٹھ کے علاقے جندو پیر سے تھا۔
پولیس کے مطابق بس ڈرائیور موقع سے فراد ہونے میں کامیاب ہوگیا، بس کو تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔