حیدر آباد: (دنیا نیوز) انڈس ہائی وے پٹارو ٹول پلازہ کے قریب مسافر کوچ اورٹرک میں تصادم سے کوچ کے ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا، جہاں پر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
ریسکو ذرائع کے مطابق حادثہ پیٹارو ٹول پلازہ کے قریب یوٹرن پر پیش آیا، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد ایوب اور عثمان سولنگی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔